ابنا: امريکي وزير خارجہ جان کيري نے پير کو روسي وزير خارجہ سرگئي لاوروف سے اپني ملاقات کے بعد جو پيريس ميں انجام پائي کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو نے شام کے مستقبل سے مربوط مسائل ميں جس ميں شام کي سبھي سياسي پارٹياں شريک ہوں اتفاق کيا ہے۔روسي وزير خارجہ لاوروف نے بھي کہا کہ شام کے بارے ميں امن کانفرنس کا کامياب انعقاد آسان کام نہيں ہے کيونکہ اس کانفرنس ميں بہت سے موضوعات اٹھائے جائيں گے۔روسي وزير خارجہ نے کہا کہ علاقے کے سبھي اہم ملکوں کو چاہئےکہ وہ جنيوا دو کے نام سے موسوم مجوزہ امن کانفرنس ميں شريک ہوں۔امريکا اور روس کےوزرائے خارجہ نے ابھي تک اس بات کا اعلان نہيں کيا کہ يہ مذاکرات کب ہوں گے۔
.....
/169